مریم نواز کا پیرا فورس کو رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیرا فورس کو رمضان المبارک میں مہنگائی کی روک تھام، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ، و زیراعلیٰ نے ماہ رمضان میں 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈدینے ،رمضان المبارک میں مارکیٹوں، شاپنگ سنٹر کے اوقات کار کی پابندی ہٹانے کابھی اعلان کیا، رمضان نگہبان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن باہر نکل آتا ہے ، دنیا بھر میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں، یورپ اور دیگر غیر مسلم ملکوں میں بھی رمضان المبارک کے خصوصی سٹال لگائے جاتے ہیں۔افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ رمضان میں پاکستان بھر میں مہنگائی کی لہر پیدا ہوجاتی ہے ، ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان میں مجھ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے ،بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو ریاست کے پاس نہیں آ نا پڑے گا بلکہ ریاست خود معاونت کرے گی، انہوں نے کہا کہ ضرورت مند خاندانوں کو حکومت گھر کی دہلیز پر حق پہنچائے گی، 4 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان کارڈ گھروں کی دہلیز پر پہنچائے جاچکے ہیں، 10 رمضان تک 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مہیا کر دیئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان نگہبان کارڈ کو استعمال کے بعد ضائع نہیں کرنا، آئندہ بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ سہولت بازاروں سے بھی عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔اشیائے خورونوش کے حصول کے لئے کسی کو بھی قطار میں لگنا نہیں پڑے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو10,10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔رمضان نگہبان کارڈ سے بھی عوام کو ریلیف کی سہولت ملے گی،کارڈ سے تمام افراد اے ٹی ایم سے رقم نکلوا سکتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مزدور کارڈ والوں کو 7ہزار روپے اضافی فراہم کئے جائیں گے ۔نگہبان رمضان کارڈ کے لئے 167 کیمپ سائٹس تمام اضلاع میں فعال کر دیئے گئے ہیں جہاں سے کیش نکلوا یا جا سکتا ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جو بھی رمضان نگہبان کارڈ کے سلسلے میں عوام سے پیسے مانگے گا اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ جو بھی ایجنٹ پیسے مانگے فوری رپورٹ کریں سخت کارروائی ہوگی۔ سہولت بازاروں سے عوام کو فری ہوم ڈ لیوری بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مہنگائی کے روک تھام کے لئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیرا فورس آج سے ہی صوبے بھر میں مہنگائی کے خلاف سخت کارروائی کر ے ، ناجائزمنافع خوروں کو سخت سے سخت کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا۔پنجاب کے تمام شہروں میں سہولت بازار اور رمضان بازار مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں۔ سہولت بازاروں میں اشیائے خور ونوش مارکیٹ سے 15 فیصد سستی مل رہی ہیں،مری، رحیم یار خان، اٹک، کوٹ ادو، بہاولنگرتلہ گنگ، جہلم، منڈی بہائوالدین، اورننکانہ صاحب میں رمضان بازار اورسہولت بازاروں کو فعال کر دیا گیاہے ۔ بورے والا، ملتان اور بہاولنگر میں بھی رمضان بازار اور سہولت بازار فنکشنل کر دیئے گئے ہیں۔تمام سہولت بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ افضل کھوکھر اور ان کی پوری ٹیم سہولت بازارشاندار ماڈل متعارف کرانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد اپنے دستر خوان غریب اور روزہ داروں کیلئے وسیع کریں۔147 شہروں میں 300کے قریب دستر خوان لگائے جائیں گے ،پورے صوبے میں دس کلو آٹے کی قیمت900 روپے ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں مساجد، لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر