پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کرجائیں گے :احسن اقبال

نارووال (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کرجائیں گے ،مسلم لیگ(ن)ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکرگڑھ میں مستحقین میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے ،ماہ رمضان میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ،غریبوں مسکینوں کو خوشیوں میں شامل کرنا صدقہ جاریہ ہے ،صاحبِ ثروت افراد زیادہ سے زیادہ مستحقین کی امدادکریں ۔دعا ہے پاکستان میں کوئی امداد لینے والا نہ رہے ، سب خوشحال ہوں ،محنت سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے کام نہیں کیا، (ن)لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ،ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہوئے ، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر