میں نے 14 سال جیل کاٹی، آج کے لیڈر ڈیڑھ سال نہیں ہوئے چلا اٹھے : صدر زرداری

لاہور(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے ، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے ، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا دو سال بعد جیل پوچھتی ہے ، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے ، تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جا کر عبادت ہوتی ہے ، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے ، وزیر اعظم بلاول ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر 17 فروری کو لاہور پہنچیں گے ، یہاں وہ پیپلز پارٹی کے لاہور اور پنجاب بھر کے نئے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں صدر زرداری خصوصی شرکت کریں گے، صدر زرداری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر