راولپنڈی میں پابندی کا بوکاٹا،آسمان پتنگوں سے بھر گیا،فائرنگ ،1زخمی

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سرکاری طور پر بسنت منانے کے بعد راولپنڈی میں پابندی کے باوجود آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا، چھتوں پر شور شرابا اور میوزک بجتا رہا، ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ،انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز ہر طرف آسمان پر پتنگیں اور سڑکوں پر انہیں لوٹنے کیلئے دوڑتے ہوئے بچے دکھائی دیئے ، کسی نے ہاتھ میں لمبی چھڑی پکڑ رکھی تھی تو کسی نے اسکے ساتھ جھاڑو باندھ لیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر مبینہ پیغامات و اعلانات کے باعث راولپنڈی میں منچلوں نے بسنت پر پابندی عملی طور پر ہوا میں اڑا دی اور جمعہ کی صبح سے رات تک پیچے لگتے رہے اور بو کاٹا ہوتا رہا۔تھانہ وارث خان کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت قمر اسلم کے نام سے ہوئی ، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ہوائی فائرنگ مبینہ طور پر پتنگ بازی کے دوران کی گئی ۔ ایس ایچ او تصدق الرحمن نے بتایاواقعہ طہماسپ آباد کے علاقے میں ہوا ،تحقیقات کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیرقانونی ،جان لیوا اور خونی کھیل کی روک تھام کیلئے پتنگ بازوں کے ساتھ ساتھ اس کاروبار سے وابستہ پتنگ سازوں اور گڈی فروشوں کیخلاف حقیقی آپریشن کیا جائے اور پتنگ لوٹنے والے غریب بچوں کو پکڑ کر کارکردگی دکھانے کی بجائے مرکزی کرداروں کو جیل بھیجا جائے ۔ شہری حلقوں نے غیرقانونی و غیرعلانیہ بسنت پر انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر