ڈار سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، متنوع شعبوں میں تعاون پر زور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امر یکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کیلئے مشترکہ کوششوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلی سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثنا نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت آٹزم کے لئے قائم کئے جانے والے سینٹر آف ایکسیلنس کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس ہوا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے ادارے کیلئے مقام کے تعین اور جدید ترین سہولیات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کمیٹی کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے معیاری خدمات کی فراہمی، تربیت یافتہ ماہرین، خصوصی طرز تعمیر اور کی اہمیت پر زور دیا تاکہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے حوالے سے عالمی معیار کی بحالی، تعلیم، علاج معالجہ اور تحقیق کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر