فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، دیگر صارفین کو بھی وارننگ

دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کورونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے سیکڑوں اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے والے 65 فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
ٹک ٹاک نے فیس بک کو شکست دے دی
نیوز پیلٹ فارمز پر اشتہارات بشمول پرنٹ میڈیا ،فیس بک یا یوٹیوب پر اشتہارات سے زیادہ مؤثر ہیں
فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز ایک بار پھر تبدیل
فیس بک گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایاکہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکا کے ممالک تھے۔
فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر لوگ بغیر تحقیق کیے مواد اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہیں۔
سربراہ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کےلیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر