فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودیہ پہنچ گئے، وزیر دفاع سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور سٹراٹیجک دفاعی شراکت داری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشتر کہ مفادات کی تکمیل سمیت دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا مقصد ہمارے مضبوط تعلقات اور سٹر اٹیجک دفاعی شراکت داری کا اعادہ کرنا تھا،ہم نے اپنے مشترکہ مفادات کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششوں پر بات کی ۔ ملاقات میں نائب سعودی وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ھشام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے ۔پاکستان کی طرف سے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کے سیکرٹری میجر جنرل جواد طارق اور مملکت میں پاکستانی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محسن جاوید شامل تھے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر