میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیس میں اضافہ، منگل کو اجلاس طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی جانب سے فیس میں اضافہ کی درخواستوں کا جائزہ لینے کیلئے 17 فروری کو اجلاس طلب کیا ہے، 40 نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز نے سالانہ فیس 23 تا 27 لاکھ روپے مقرر کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔پی ایم ڈی سی نے مذکورہ کالجز سے اکاؤنٹس اور اخراجات کا ریکارڈ طلب کیا ہے اور کہا کہ مالی حسابات، اخراجات اور آڈٹ ریکارڈ کے بغیر کسی درخواست کا جائزہ نہیں لیا جائے گا، درخواستوں کا پی ایم ڈی سی کی کمیٹی جائزہ لے گی جس میں فنانس اور آڈٹ ماہرین شامل ہوں گے ، پی ایم ڈی سی کمیٹی کی سفارشات پر فیس میں اضافہ کا فیصلہ کرے گی۔ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا PM&DC تمام نجی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ فیس کی حد مقرر کرنے کی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائی جا سکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ جو ادارہ فیس کی حد بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے سالانہ کرنے کا خواہشمند ہو اسے پی ایم ڈی سی کو مالی توجیح (Financial Justification) فراہم کرنا ہوگی، ہر درخواست کو مناسب ویلیوایشن (Valuation) کے ذریعے جانچا جائے گا، قواعد پورا کرنے اور مکمل جانچ کے بعد منظوری دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر