وزیراعلی مریم نواز نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کردیا، انھوں نے پویلین پر جا کر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی پنجاب اسٹیڈیم نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش عروج پر رہا، مریم نے پورے اسٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، تقریب میں وزرا، ارکان اسمبلی، ویٹرن کھلاڑیوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

ہر ڈویژن کی ایتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر اسٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی، اولمپین ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی، پورا پنجاب اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا، کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3400 خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔

ہر ڈویژن کی خاتون کھلاڑیوں پر مشتمل دستوں نے اسٹیڈیم میں روایتی مارچ پاسٹ کیا، وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کھیل کو تحصیل تک لے جارہے ہیں۔

فیصل کھوکھر نے کہا کہ فی میل کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے، پنجاب نیشنل گیمز میں 126 اور قائد اعظم گیمز میں 173 میڈل حاصل کرکے ٹاپ پر رہا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں اسپورٹس کے 184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کےلئے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف سٹیڈیم بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر