سعودہ عرب اور پاکستان کا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب اور پاکستان نے سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا۔ یہ ملاقات اُس وقت ہوئی جب پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ، سعودی نائب وزیرِ داخلہ عبدالعزیز بن محمد بن ایّاف سے ملنے ریاض پہنچے ،ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ چند برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے تعلقات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ پچھلے سال دونوں ممالک نے ایک اہم دوطرفہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے تھے ، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والی جارحیت کو دونوں کی مشترکہ سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔عرب نیوز کے مطابق طلال چودھری نے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مسلسل رابطہ خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے ۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں فریقین نے سکیورٹی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے ۔ریاض میں قیام کے دوران طلال چودھری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں بھی شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی دفاعی نمائش دنیا بھر کی مسلح افواج، حکومتوں اور دفاعی صنعت کے بڑے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی ہے ۔اپنے دورے کے دوران پاکستانی وزیرِ مملکت نے سعودی قیادت کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر