سندھ کابینہ:انڈس ڈیلٹا کا مزید 4 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ محفوظ جنگلات قرار

کراچی (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن، صوبائی ای اسٹیمپنگ نظام کی مقامی سطح پر منتقلی، انفرااسٹرکچر سیس تنازع کے حل کے لیے فریم ورک، صارف عدالتوں کو ٹریفک عدالتوں کا درجہ دینے۔کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن کے لیے زمین کے استعمال میں تبدیلی، انڈس ڈیلٹا میں کا مزید 4 لاکھ سے زائد ایکڑ کا رقبہ محفوظ جنگلات قرار دے دیا گیا پولیس حدود کی تنظیم نو، لاڑکانہ میں بڑی سبزی و فروٹ منڈی کے قیام اور خصوصی عدالتی تعیناتیوں کی توثیق کی منظوری دی گئی۔پاکستانی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سندھ رجسٹریشن (ترمیمی)بل 2025 پیش کیا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت سندھ میں پاکستانی سفارتی مشنز اور سفارت خانوں میں آن لائن سیل ڈیڈ کی تکمیل کو وسعت دی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹریشن دفاتر میں ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔کابینہ نے صوبائی ای اسٹیمپنگ نظام کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ پانچ سالہ ماسٹر سروس معاہدہ تجویز کیا گیا جس کے تحت ماہانہ سروس چارج 70 لاکھ روپے ہوگا اور سالانہ 10 فیصد اضافہ شامل ہوگا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر