عدل بیتی سے عجز عاجزانہ

تحریر: عابد حسین قریشی

الحمدللہ میری تیسری کتاب “عجز عاجزانہ” نستعلیق پبلیکیشن اردو بازار لاہور سے شائع ہوچکی ہے۔ عرض مصنف کے نام سے میرا لکھا طویل دیباچہ اس کتاب کا حصہ ہے۔ کسی مناسب موقع پر اسے بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔ عدل بیتی اور تجاہل عادلانہ کے برعکس یہ کتاب نہ سیاسی ہے، نہ سماجی، نہ اس میں عدل و انصاف کو موضوع بنایا گیا ہے، نہ ہی گزرے شب و روز کے قصے ہیں، بلکہ اس کتاب کا رنگ اور انگ ہی مختلف اور منفرد ہے۔ یہ اس خاکسار پر اللہ تعالٰی کا خاص کرم اور اسکے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیض و برکت کی خاص عطا ہے، کہ مجھے قرآن پاک، حامل قرآن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت اطہار علیہ السلام پر 63 مضامین لکھنے کی سعادت ملی۔ یہ تقریباً دو سو چالیس صفحات پر مشتمل کتاب قرآن پاک سے لئے گئے مختلف پیغامات، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت خوبصورت اور دلربا پہلو، مسئلہ ختم نبوت پر چار پانچ تحقیق و عشق کی چاشنی میں قلمبند کئے گئے مضامین، اور اہل بیت اطہار علیہ السلام کی شان و عظمت میں لکھی چند ایمان افروز تحریریں شامل ہیں۔ یہ دعوٰی تو نہیں کیا جاسکتا، مگر اس کتاب میں مسئلہ ختم نبوت پر لکھے گئے آرٹیکلز انشاءاللہ عاشقان رسول اور عقیدہ ختم نبوت کے پروانے حوالہ کے طور پر پیش کر سکیں گے۔ عجز عاجزانہ پر ملک کے نامور اہل قلم اور اہل فکر و دانش نے پیش لفظ لکھ کر میرا مان بڑھایا ہے۔ مجھے اپنی علمی کم مائیگی کا شدید احساس ہے، اسی لئے اس کتاب کا نام عجز عاجزانہ رکھا ہے، مگر یہ عشق رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سرشاری میں لکھی گئی کتاب ہے۔ جو پڑھنے والوں کو عشق مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرمست بلکہ وجد و کیف سے ہمکنار کردے گی۔میری مالک کائنات سے دعا ہے، کہ وہ عجز عاجزانہ کو میرے لئے،میرے مرحومین والدین اور اہل و عیال کے لئے توشہ آخرت بنا دے۔آمین۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر