اسلام آباد بم دھماکے پر چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے تعزیت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسلام آباد میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں وانگ یی نے کہا کہ وہ دھماکے میں جانی نقصان کی خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں اور چین اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام متاثرین کے غم میں شریک ہیں اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قومی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر