امریکی بحری بیڑا پہنچنے کے باوجود خوفزدہ نہیں:ایران

تہران (نیشنل ٹائمز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑا بحیرہ عرب میں پہنچنے کے باوجود ایران خوفزدہ نہیں،ایران اپنی خودمختاری پر کسی کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ یورینیم افزودگی جاری رکھیں گے ، ایران نے پرامن جوہری پروگرام اور افزودگی کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے ۔ امریکی جنگی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے ۔ عراقچی نے تہران میں ایک فورم میں بتایا کہ ایران کو واشنگٹن پر بہت کم اعتماد ہے ،تہران کو امریکا کیساتھ موجودہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے مذاکرات میں سنجیدگی پر شبہ ہے ۔عراقچی نے جوہری ہتھیار بنانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہتھیاروں میں ملکی خودمختاری کی حفاظت اور ’نہیں‘ کہنے کی طاقت ہے ۔ امریکی پابندیاں اور حالیہ فوجی تعیناتیاں مذاکرات میں واشنگٹن کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتی ہیں۔ عراقچی نے کہا کہ ایران صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے ، تمام اشاروں کا تجزیہ کر رہا ہے اور بعد میں فیصلہ کرے گا کہ مذاکرات جاری رکھے جائیں یا نہیں۔ دوسری جانب ایرانی عدالت نے نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو چھ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ ان کے وکیل مصطفی نلی کے مطابق محمدی پر جرائم کے ارتکاب کیلئے اجتماع اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں ملک چھوڑنے پر دو سال کی پابندی، پراپیگنڈا سرگرمیوں کیلئے ڈیڑھ سال قید اور دو سال کے لیے خوسف شہر میں تبعید کی سزا بھی دی گئی ۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر