طالبان نے خطے میں خطرناک ترین حالات پیدا کرد ئیے :صدر زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ہونیوالے دہشتگردی کے وا قعہ پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زوردیا ہے ۔ ایکس پر بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات پر ممنون ہے ۔ یہ پیغامات اس امر کی توثیق کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور پرتشدد نظریات کے خلاف جدوجہد مشترکہ ہے ۔انہوں نے کہا طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کرد ئیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارامؤقف بہت واضح ہے کہ کوئی ایک ملک تنہا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں ہونیوالے واقعات سے یہ بات ثابت ہے کہ جب دہشت گرد گروہوں کو بیرونی مدد اور سہولت کاری حاصل ہو تو اس کے نتائج معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک بدقسمتی سے دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کی اجازت دے کر اس جرم میں شریک ہیں۔اُن کی جانب سے مالی معاونت کیساتھ دہشتگرد وں کوتکنیکی اور عسکری وسائل بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔صدر نے افغانستان کی صورتحال پر سخت تشویش کاظہارکرتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر د ئیے ہیں جو نائن الیون کی طرح یا اُس سے بھی بدتر ہیں۔اُس وقت بھی دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھیں اور اس کا انجام 11 ستمبر کے سا نحہ کی صورت میں سامنے آیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی معاونت کر کے پاکستان کیساتھ علاقائی اور عالمی امن کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے ۔صدرمملکت نے مشکل گھڑی میں اظہارِ ہمدردی اور تعاون پر عالمی برادری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امن، استحکام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کاو شیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر