چین مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ریڈ کراس عہدیدار

بیجنگ (شِنہوا) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آئی سی آر سی مستقبل میں اس حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ کے لئے آئی سی آر سی کے علاقائی ڈائریکٹر نکولس وان آرکس نے چین کے دورے پر بیجنگ میں شِنہوا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ کچھ عرصے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال نہایت سنگین رہی ہے، جہاں لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور اپنے خاندانوں سے بچھڑ رہے ہیں، بنیادی شہری سہولتیں تباہ ہو چکی ہیں اور بنیادی سہولیات تک رسائی انتہائی محدود ہوگئی ہے۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں غزہ کی پٹی اور شام دونوں میں انسانی امداد کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں۔
گزشتہ سال چین نے فلسطین کے لئے 10 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تاکہ غزہ میں انسانی بحران کو کم کیا جا سکے اور بحالی و تعمیر نو میں مدد فراہم کی جا سکے۔ 2023 میں ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد چین نے دونوں ممالک کو انسانی امدادی سامان فراہم کیا۔
وان آرکس نے آئی سی آر سی کے ساتھ چین کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام پر چین کو سراہا۔
چین کے دورے میں وان آرکس نے وزارت خارجہ کے حکام اور مختلف سفارت خانوں کے عہدیداروں کے علاوہ متعدد تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر