پینٹا گون نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ناطہ توڑ لیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون)نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تمام تعلیمی تعلقات ختم کر رہا ہے ، جس کے تحت فوجی تعلیم، فیلوشپس اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بند کر دئیے جائیں گے۔
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان جاری تنازع کی تازہ کڑی ہے ، جس میں انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ آئیوی لیگ کی یہ درسگاہ “وؤک” نظریات کو فروغ دے رہی ہے ۔وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بیان میں کہاکہ طویل عرصے سے یہ محکمہ اپنے بہترین اور ذہین افسروں کو اس امید پر ہارورڈ بھیجتا رہا کہ یونیورسٹی ہماری جنگجو قیادت کو بہتر طور پر سمجھے گی، مگر اس کے بجائے کئی افسر عالمی اور انتہا پسند نظریات کے ساتھ واپس آئے جو ہماری جنگی صلاحیت کو بہتر نہیں بناتے ۔پینٹاگون کے مطابق ہارورڈ سے تعلقات کا خاتمہ تعلیمی سال 2026-2027 سے نافذ ہو گا، تاہم جو فوجی اہلکار اس وقت زیرِ تعلیم ہیں وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں گے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر