ایران کے ساتھ مزید بات چیت اگلے ہفتے ہوگی، ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کے ساتھ آئندہ ہفتے کے آغاز میں مزیید بات چیت کرے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کشیدگی کے بیچ عمان میں ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کو انہوں نے “انتہائی اچھا” قرار دیا۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے نجی کلب مار-اے-لاگو جاتے ہوئے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ککہا کہ ہم نے ایران کے بارے میں بھی بہت اچھی بات چیت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا معاہدہ ہوتا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ ایران واقعی بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ہم اگلے ہفتے کے آغاز میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک بڑا بحری بیڑا ہے اور ایک بڑا دستہ اس سمت روانہ ہو چکا ہے جو بہت جلد وہاں پہنچ جائے گا۔ اب دیکھتے ہیں کہ معاملات کس طرح آگے بڑھتے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز عمان میں ایران سے متعلق ہونے والی بات چیت میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر