قومی اسمبلی:میڈیا،رئیل اسٹیٹ سے متعلق3اہم بلز منظور:کورم پورانہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق تین اہم بلز کی منظوری دیدی گئی ، تاہم حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا ،جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں وزیر مملکت جیہہ قمر نے سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026 اور فیڈرل گورنمنٹ رئیل سٹیٹ مینجمنٹ اتھارٹی بل 2026 پیش کیا ۔ وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل اور ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان ترمیمی بل 2025 زیرغورلانے کی تحریک پیش کی۔اجازت ملنے پرانہوں نے بل پیش کیا جس کے بعد ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے اخباری ملازمین (شرائط ملازمت)ترمیمی بل 2025 زیرغورلانے کی تحریک پیش کی، اجازت ملنے پر بل پیش کیاگیا ۔ ایوان نے اس بل کی بھی شق وارمنظوری دی۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے بزرگ شہری ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔اسی دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کورم کی نشاندہی کردی ،کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کی کار روائی ملتوی کردی۔ بعدازاں دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر نے گنتی کروانے کی ہدایت کی جس پر کورم پھر بھی پورا نہ ہوا تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردی



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر