ایران اور امریکا کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

مسقط،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ رو ز مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفا ق کیاگیا،جبکہ امریکا نے ایران کی تیل کی برآمدات کو روکنے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیاہے ۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کے سرکاری ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات کے دوران بہت ہی مثبت ماحول میں دلائل کا تبادلہ ہوا اور فریقین نے اپنے اپنے خیالات شیئر کئے اور دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے لیکن ہم طریقہ کار اور وقت کا فیصلہ بعد میں کریں گے ۔عباس عراقچی کاکہناتھا آئندہ بات چیت کے حوالے سے اپنی حکومتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ،ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا دھمکیوں اور دباؤ سے باز رہے گا تاکہ مذاکرات جاری رہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بات چیت خصوصی طور پر ایرانی جوہری پروگرام پر مرکوز ہے جس کے بارے میں مغرب کا خیال ہے کہ اس کا مقصد بم بنانا ہے لیکن تہران کا اصرار ہے کہ وہ پرامن ہے ۔ مسقط میں مذاکرات کرنے والے امریکی وفد کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے کی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر داماد جیرڈ کشنر ان کے ساتھ تھے ۔ امریکی اتحادی قطر کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات ایک جامع معاہدے کی طرف لے جائیں گے جو دونوں فریقوں کے مفادات کو پورا کرے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھائے ۔دوسری طرف امریکا نے گزشتہ روزمذاکرات کے آخری لمحات کے دوران ایران کی تیل کی برآمدات کو روکنے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، جس میں 14 جہازوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کے تحت ایرانی حکومت کی غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات کو روکنے کے لئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر