بجلی بنیادی ٹیرف میں کمی، فکسڈ چارجز میں ردوبدل کافیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز کے نظام میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ماہانہ 300، 400، 500 اور 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔تجویز کے مطابق اب ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ یہ فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لاگو ہوں گے ، جبکہ اس سے قبل صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز وصول کیے جاتے تھے ۔ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے اور ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے ہیں۔ اسی طرح 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر 300 روپے فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز ہے ۔ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 350 روپے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 400 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 200 سے بڑھا کر 400 روپے ، 500 یونٹ پر 400 سے بڑھا کر 500 روپے اور 600 یونٹ استعمال پر 600 سے بڑھا کر 675 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ماہانہ 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 800 سے کم کر کے 675 روپے جبکہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ماہانہ 400 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 53 پیسے اور 500 یونٹ تک استعمال پر ایک روپے 25 پیسے کمی کی تجویز بھی شامل ہے ۔پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی ہے ، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 10 فروری کو سماعت کرے گی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر