لوگوں پرمنحصر بسنت برقرار کھنا چاہتے ہیں یا نہیں ، عظمیٰ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ خوشیاں قائم دائم رکھے ،لڑائی جھگڑے ، فساد، گالیاں دینا،مایوس رہنا یہ ہمارے مقدرمیں نہیں ہے ،پاکستانی قوم کو تفریح کی، اپنے میلے ٹھیلوں ،تہواروں کی بہت ضرورت ہے ،ہم ایسے ماحول میں چلے گئے جہاں ہنسنے ، کھیل کود کے مواقع نہیں ملے ،بسنت کے تہوار کو کسی حکومت یا کسی سیاسی جماعت نے نہیں،بلکہ ہم نے خود ہی اس کی اجازت دی،دھاتی ڈور کا استعمال ہم نے اس پر پابندی لگائی ہے۔پروگرام دنیا مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے یہ تہوار چند لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی خوشیاں کھا گیا تھا،ان کی غلطیوں سے باقی لوگوں کو بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے ،ہم نے ایسی ڈور کی اجازت نہیں دی جس سے گلہ کٹ سکے ہم نے کہا ہوا ہے کہ کوئی موٹر سائیکل بغیر سیفٹی راڈ کے سڑک پر نظرنہ آئے ،اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اسے خیریت کے ساتھ اختتام تک پہنچائے ، اب یہ تہوار لوگوں پرمنحصر ہے وہ برقرار کھنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ عظمی ٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا لوگ بسنت کے اعلان پراتنا خوش ہوں گے ، ایک ارب 24 کروڑ سے زائد کی پتنگ، ڈوریں فروخت ہو چکی ہے۔بسنت کی وجہ سے پوری دنیا سے لوگ لاہور آ رہے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قوانین بنائے ہیں، اگر کسی نے دھاتی ڈور استعمال کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، لوگوں کو چھتوں کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں، ڈرون کیمروں کی مدد سے چھتوں کو مانیٹر کریں گے ۔ ریڈ زون میں کوئی موٹرسائیکل داخل نہیں ہوگی، ریڈ زون کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال ہوگی،کسی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بسنت کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی انڈسٹری بھی چل پڑی ہے ،ہرکام حکومتوں کا نہیں ہوتا شہریوں کو بھی رولز پر عمل کرنا ہوگا،یہ بسنت کے تہوار کو سیاسی نہ بنائیں۔ اگر انہوں نے اپنے لیڈر کی تصویر لگانی ہے تو کر لیں مجھے کیا اعتراض ہے ، لیڈر کی تصویر جب پتنگ کٹے گی تو کسی گٹر یا نالی پر ہی گرے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر