وزیراعظم آفس کی منظوری سے پیپرملبری درخت کاٹے،سی ڈی اے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکور ٹ میں زیر سماعت وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع کرا دیاگیا،6 صفحات کے جواب میں سی ڈی اے کا کہناہے۔کہ وزیر اعظم آفس کی منظوری سے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2022 میں ماحولیات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی سمیت دیگر اداروں کو کمیٹی میں شامل کیا،پولن الرجی کے خاتمے سے متعلق 2023 میں کمیٹی میٹنگ پھر پبلک ہئیرنگ بھی رکھی گئی کہ پیپر ملبری درختوں کی کٹائی کیوں ضروری ہے ،پولن الرجی پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے پیپر ملبری درختوں کی کٹائی سے متعلق سائنٹیفک ریسرچ بھی موجود ہے ،پولن الرجی خاتمے سے متعلق صحافی سلیم صافی نے 2024 میں ایک آرٹیکل بھی لکھا،وزیر اعظم آفس نے نوٹس لے کر سی ڈی اے کو اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی،جلد بازی میں یہ فیصلہ نہیں ہوا بلکہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں ، ریسرچ ، میٹنگز کے بعد وزیر اعظم آفس کی منظوری سے فیصلہ ہوا، پیپر ملبری درختوں کی کٹائی کرکے ماحول دوست درخت اس کی جگہ لگا دیئے گئے ،درختوں کی کٹائی کے معاملات باقاعدہ شفاف ٹینڈر کے تحت ہوتے ہیں اگر کوئی فریق متاثر ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ،اسلام آباد ہائی وے کے ساتھ پیپر ملبری درختوں کی کٹائی 2022 میں بھی کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر