کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز کے مالکان گرفتار

کراچی (نیشنل ٹا ئمز)کراچی میں ایس ایچ اوز نے مجسٹریٹ کے برابر ملنے والے اختیارات کا استعمال کرنا شروع کردیا۔کورونا وائرس کی وباکے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایس ایچ اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے جس کے بعد پہلی کارروائی میں پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں شادی ہالز کے خلاف ایکشن لیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 6 شادی ہالز کےمالکان اور مینیجر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہناہےکہ گرفتار افراد کے خلاف ایپی ڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر