سوئٹزرلینڈ میں چینی برادری کا موسیقی، رقص اور روایتی سرگرمیوں کے ساتھ بہار تہوار کا جشن

لوزان، سوئٹزرلینڈ (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں چینی برادری کی جانب سے چھٹے سالانہ بہار میلے کی گالا تقریب نے اولا دے لیسے میں خوشیوں اور تہوار کا سماں باندھ دیا، جہاں موسیقی، رقص اور روایتی دستکاریوں سے بھرپور اس پروگرام میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
یہ تقریب لوزان چینی سکول کے زیر اہتمام اور مقامی طلبہ تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں ثقافتی مظاہروں اور عملی سرگرمیوں کا امتزاج پیش کیا گیا تاکہ نئے چینی سال کی روایات کو عوام میں متعارف کرایا جا سکے۔
لوزان چینی سکول کے پرنسپل لوو وین چھنگ نے کہا کہ بہار میلہ نہ صرف خاندانوں کے درمیان بلکہ مختلف ثقافتوں کے درمیان اتحاد اور ملاپ کا تہوار ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ سوئس دوست اور چینی باشندے مل کر اس خوشی کو بانٹ رہے ہیں جو لوزان میں اس تہوار کو ایک نیا مفہوم دیتا ہے۔
مرکزی پرفارمنس سے قبل شرکاء نے روایتی کھیلوں اور دستکاریوں پر مشتمل مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں خطاطی، کاغذ تراشی اور تیر اندازی کے روایتی کھیل شامل تھے۔ بہت سے شرکاء، جن میں بعض نے پہلی بار برش سے لکھنا سیکھا، اپنے ہاتھوں سے “فو” کے حروف اور گھوڑے کے موضوع پر مبارکباد کے اشعار تیار کئے تاکہ نئے سال کے لئے خوش قسمتی اور توانائی کی خواہش کا اظہار کر سکیں۔
سٹیج پر پروگرام کا آغاز چینی منگولین چاپ سٹکس ڈانس سے ہوا جس کے بعد مختلف فنکارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ننھے بچوں نے “رین بو سن شائن لٹل وائٹ ہارس” پر گیت اور رقص پیش کیا جبکہ برن مارشل آرٹس سکول کے طلبہ نے متاثر کن کنگ فو مظاہرہ کیا۔
مقامی اداروں کے تعاون سے قرعہ اندازی اور بعد ازاں چائے کی ضیافت نے مہمانوں کو باہمی میل جول اور تہوار کے رنگ میں گھلنے ملنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ گالا تقریب اب لوزان کے ثقافتی کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے جو مشترکہ اقدار اور روایات کے ذریعے ثقافتی تبادلے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
سرکاری ملازمین کسی قسم کے سیاسی دباؤ سے ہرگز متاثر نہ ہوں: آئینی عدالت
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر