ٹرمپ کا مود ی کو فون ، تجارتی معاہدے کا اعلان

واشنگٹن،نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ بھارتی مصنوعات پر عائد محصولات25فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکا نے بھارت پر 25 فیصد جوابی محصولات عائد کر رکھے تھے ، جبکہ روسی تیل خریدنے پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف بھی لگایا گیا تھا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھاوزیر اعظم مودی سے دوستی اور احترام کے تحت، اور ان کی درخواست پر، ہم نے فوری طور پر امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ۔ٹرمپ نے کہا کہ مودی نے روسی تیل کی خریداری بند کرنے ،امریکا اور وینزویلا سے تیل خریدنے پر اتفاق کیا ہے ، جس سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔صدر ٹرمپ نے مودی کو اپنے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ تجارت سمیت متعدد امور پر گفتگو ہوئی، جن میں یوکرین پر روسی حملے کے خاتمے کا معاملہ بھی شامل تھا۔ مودی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ان کی ایک خوشگوار ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ، جس میں تجارتی امور پر بات چیت کی گئی۔ مودی نے امریکی صدر کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف کم کرکے 18 فیصد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایکس پر جاری بیان میں مودی نے کہا کہ ’’میڈ اِن انڈیا‘‘مصنوعات کے لیے ٹیرف میں کمی خوش آئند ہے ۔ تاہم مودی نے اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کے اس دعوے کا ذکر نہیں کیا کہ بھارت امریکی مصنوعات پر ٹیرف صفر کرے گا یا روسی تیل کی خریداری بند کرے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر