عثمان انور کی تبدیلی کا فیصلہ، رائو عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب

لاہور (نیشنل ٹائمز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائو عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری دے دی ، جس کے بعد وفاق کو تین نام بھجوائے گئے جس میں رائو عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن منظوری لے لی گئی ہے ،اور سمری شہبازشریف کے پاس چلی گئی ہے جن کی منظوری کے فوری بعد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔رائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیلئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے ناموں پر بھی غورکیا گیا تاہم ایڈ یشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم کے حق میں فیصلہ ہوا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق عثمان انور کو وفاق میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔جبکہ راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس کے 24ویں کامن سے ہے اور انہیں انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار افسران میں شمار کیا جاتا ہے۔اپنے طویل اور متنوع کیریئر کے دوران راؤ عبدالکریم نے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن سمیت متعدد اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔فیلڈ کمانڈ کے وسیع تجربے کے حامل راؤ عبدالکریم میانوالی، قصور اور جھنگ کے ڈی پی او بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) پولیس سروس جوائن کی۔ابتدائی سروس کے دوران راؤ عبدالکریم نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدرآباد اور چنیوٹ میں فرائض انجام دئیے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر