کھیل کو سیاست زدہ کرنا شرمناک،ششی تھرور کی مودی پر تنقید

ممبئی (نیشنل ٹائمز)بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان کا بھارت میچ سے بائیکاٹ ویک اپ کال ہونی چاہیے ۔پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ششی تھرور کا کہنا تھا بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمن کو کولکتہ میں کھیلنے کے معاہدے سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے تھا، مستفیض الرحمن کو معاہدے سے محروم کرنا نہایت بدقسمتی کی بات تھی، سیاسی مداخلت نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کا ردِعمل حد سے زیادہ تھا جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایسا کیا ہے ۔کانگریس رہنما نے کہا کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے ، یہ بہت شرمناک ہے کہ کھیل کو سیاست زدہ کیا گیا ہے ، یہ معاملہ قابو سے باہر ہو رہا ہے ، ہمیں سنجیدگی سے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، کھیل خصوصاً کرکٹ عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کھیل کا میدان قریب لانے کا ذریعہ ہونا چاہیے نہ کہ تنازعات کو ہوا دینے کا، یہ صورتحال تمام متعلقہ فریقوں کے لیے ویک اپ کال ہے ، تمام فریق ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے سے رابطہ کریں اور معاملے کا حل نکالیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر