نیویارک سٹی میں شدید سردی کی لہر کے باعث 14 افراد ہلاک

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے نیویارک شہر میں جاری شدید سردی کی لہر کے باعث 14 افراد کھلے آسمان تلے ہلاک ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 8 افراد کی موت میں ‘ہائپوتھرمیا’ یعنی شدید سردی کے باعث جسمانی درجہ حرارت میں شدید کمی کا بڑا عمل دخل تھا۔
25 جنوری کو آنے والے ایک بڑے برفانی طوفان نے برف باری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جس کی وجہ سے سڑکیں اور فٹ پاتھ کیچڑ اور پگھلتی برف کا ڈھیر بن گئے۔
میئر ممدانی کے مطابق اب تک 6 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ برف پگھل چکی ہے جبکہ برف ہٹانے کے لئے 18 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ نمک کا استعمال کیا جا چکا ہے۔
بے گھر افراد کو جما دینے والی سردی سے بچانے کے لئے نئے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ بے گھر افراد کے لئے نئے انفرادی کمروں والی پناہ گاہیں کھول دی جائیں گی جبکہ نیویارک کے پانچوں اضلاع میں حرارت فراہم کرنے والے مراکز بھی عوام کے لئے کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں 20 “وارمنگ بسیں” بھی کھڑی کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر