لاہور :ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرائے بڑھا دیئے ،مسافر پریشان

لاہور(نیشنل ٹائمز)ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ کردیا ۔مسافر بسوں کے کرایوں میں 50روپے سے 150روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر سے 1750کردیا جبکہ ڈیڑھ سو روپے اضافے کے ساتھ لاہورسے رحیم یارخان کے 1900روپے وصول کئے جارہے ہیں ،لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا۔مسافروں کاکہنا ہے کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ چکیں،روز مرہ کی اشیا بھی مہنگی ہو رہی ہیں، ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکے عوام کی ریلیف دیا جائے ۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے ہو گئی ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر