زیریں سندھ:قیمتیں گرنے سے پیاز کھیتوں میں سڑنے لگا

پنگریو (نیشنل ٹائمز)پنگریو اور زیریں سندھ کی منڈیوں میں پیاز کی قیمتیں زمین بوس، کاشتکار شدید بحران کا شکار۔فی من بوری صرف پانچ سو روپے میں فروخت، کھیت سے منڈی تک کا خرچ بھی پورا نہ ہونے پر فصلیں تلف کرنے پر مجبور۔زیریں سندھ کے مختلف علاقوں کی سبزی منڈیوں میں نرخوں میں غیر معمولی کمی سے کاشتکار مالی بحران کا شکار ہیں۔ کھیت سے منڈی تک پیاز پہنچانے کا خرچ بھی پورا نہیں ہو رہا، جس کے باعث کئی مقامات پر پیاز کی فصلیں کھیتوں میں ہی خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔مقامی منڈیوں میں اس وقت ایک من پیاز کی بوری محض پانچ سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، جو کہ پیداواری لاگت کے مقابلے میں نہایت کم ہے ۔کاشتکاروں کے مطابق بیج، کھاد، زرعی ادویات، پانی، مزدوری اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ قیمتیں ان تمام اخراجات کا عشرِ عشیر بھی پورا نہیں کر رہیں۔پیاز کے کاشتکاروں نے بتایا کہ فصل کی بوائی سے لے کر کٹائی اور پھر منڈی تک ترسیل تک ہزاروں روپے فی ایکڑ خرچ آتا ہے ، مگر منڈی میں انتہائی کم نرخ ملنے سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے ۔ بعض کسانوں کا کہنا تھا کہ وہ پیاز کو منڈی لے جانے کے بجائے کھیتوں میں ہی چھوڑنے یا تلف کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ کا خرچ بھی واپس نہیں آتا۔کاشتکاروں نے حکومت اور متعلقہ زرعی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیاز سمیت دیگر فصلوں کی قیمتوں کے تعین کے لیے مؤثر پالیسی بنائی جائے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر