چین میں 2026 کے بہار میلے کے سفری رش کا آغاز

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سالانہ بہار میلے کا سفری رش شروع ہونے والا ہے، اس دوران مختلف علاقوں کے درمیان سفر کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ 9.5 ارب تک پہنچنے کی توقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس غیر معمولی اضافے کی وجہ طویل تعطیلات کے دوران لوگوں کا اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنا اور سیاحت کی بڑھتی ہوئی مشترکہ طلب ہے۔
حکام کے مطابق نجی گاڑیوں کے ذریعے سڑکوں پر سفر بدستور سب سے زیادہ رہے گا جو بین العلاقائی سفر کا تقریباً 80 فیصد ہوگا۔
ریلوے اور سول ایوی ایشن کے ذریعے مسافروں کی تعداد بالترتیب 54 کروڑ اور 9 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ مجموعی ٹریفک اور یومیہ بلند ترین آمدورفت دونوں کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع ہے۔
اس سال بہار میلہ یا چینی نیا سال 17 فروری کو آ رہا ہے۔ سرکاری تعطیلات 9 دن پر مشتمل ہوں گی جبکہ سفر کا رش 13 مارچ تک جاری رہے گا۔
چونکہ یہ تہوار خاندان کے افراد سے ملنے کے لئے ملک کا ایک اہم ترین موقع ہوتا ہے، اس لئے حکام نے تمام مسافروں کے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لئے خصوصاً بڑے ٹرانسپورٹ مراکز پر سہولیات اور گنجائش میں اضافہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر