ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ

گوادر(نیشنل ٹائمز)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری (ہلال امتیاز ملٹری )نے پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل حبیب نواز ان کے ہمراہ تھے ۔ جہاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد سید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے دورے کے موقع پر یونیورسٹی آف گوادر میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا سے خطاب کیا اور ان کے سوالات کے جواب دیئے، اس نشست میں قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار اور جدید دور میں معلوماتی جنگ(Information Warfare)کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔نشست کے دوران اساتذہ اور طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں متحد ہیں اور ملک کے استحکام و سلامتی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے شرکا نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی اور مثبت کردار کی اہمیت پر زور دیا قبل ازیں وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورہ گوادر پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو یونیورسٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا ، تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک دوسرے کو یادگاری شیلڈ زپیش کیں ۔ شرکا نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت قومی بیانیے کے فروغ کے لیے ایسے مکالموں کے تسلسل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر