قبضہ مافیا کو رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائیگا :وزیر داخلہ

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے جدید کنونشن سینٹر کی تعمیر کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ پر واقع بہارہ کہو بائی پاس کے قریب منصوبے کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔وزیر داخلہ نے فوری طور پر تمام غیر قانونی قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی اور ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کے عزم کا حصہ ہے ۔ کنونشن سینٹر کی تکمیل کے بعد پاکستان میں ایس سی او سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کی سہولت میسر آئے گی، دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر