امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر نئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے اسرائیل اور سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر 15.67 ارب امریکی ڈالر مالیت کے نئے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں ممالک مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے بڑے اتحادی ہیں۔ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق اسرائیل کو نئے ہتھیاروں کی فروخت کی مجموعی مالیت 6.67 ارب ڈالر ہے، جو چار مختلف پیکجز پر مشتمل ہے، جن میں 30 اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹرز کی فراہمی بھی شامل ہے، جو راکٹ لانچرز اور جدید ٹارگٹنگ گیئر سے لیس ہیں۔ 3250 ہلکی جنگی گاڑیاں بھی دی جائیں گی جن کا مقصد اسرائیلی افواج کی مواصلاتی لائنز کو وسعت دینا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی مجموعی مالیت 9 ارب ڈالر ہے، جن میں 730 پیٹریاٹ میزائلز اور متعلقہ سامان شامل ہے جس کا مقصد بڑے علاقائی غیر نیٹو اتحادی ملک کو مدد فراہم کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس نے جمعہ کے روز اسلحے کی فروخت کی منظوری سے متعلق کانگریس کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر