بینکاک (نیشنل ٹائمز) شمالی تھائی لینڈ کے جنگلاتی علاقے میں جمعرات کو ایک فوجی جہاز تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔
فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں مقامی باشندوں یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ یاد رہے پچھلے سال بھی 6 تھائی پولیس اہلکار تربیتی طیارہ گرنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے ۔
تھائی لینڈ :فوجی جہاز تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ،2پائلٹ ہلاک



