چین نے شمالی میانمار کے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث گروہوں کے 11 ارکان کو پھانسی دے دی

ہانگ ژو (شِنہوا) چین نے شمالی میانمار میں کام کرنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے 11 ارکان کو پھانسی دے دی۔ ان افراد میں ٹیلی کام فراڈ میں ملوث گروہوں کے اہم کردار بھی شامل ہیں۔
ان 11 افراد کو چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر وین ژو کی ایک عدالت نے ستمبر 2025 میں قتل، دانستہ جسمانی نقصان پہنچانے، غیر قانونی قید، دھوکہ دہی اور جوئے خانے قائم کرنے کے الزامات میں موت کی سزا سنائی تھی۔
انہوں نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی لیکن نومبر 2025 میں صوبے ژے جیانگ کی اعلیٰ عوامی عدالت نے ان کی اپیل مسترد کر دی تھی اور ابتدائی فیصلہ برقرار رکھا تھا جبکہ قانون کے مطابق مقدمے کو نظر ثانی کے لئے اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کو بھیجا گیا تھا۔
بعد ازاں ایس پی سی نے موت کی سزا کی منظوری دی۔ نظر ثانی کے دوران اعلیٰ عدالت نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2015 سے ان جرائم پیشہ افراد نے میانمار میں ٹیلی کام فراڈ کے متعدد فعال مراکز قائم کئے، غیر قانونی جوئے خانے چلائے اور دیگر جرائم کئے۔
ایس پی سی کے مطابق دھوکہ دہی اور جوئے میں شامل رقوم 10 ارب یوآن (تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئیں۔ ان جرائم پیشہ گروہوں نے جان بوجھ کر فراڈ میں شامل افراد کو قتل کیا، حملے کئے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، جس کے نتیجے میں 14 چینی شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
وین ژو کی عدالت نے ایس پی سی کی منظوری حاصل کرنے کے بعد سزاؤں پر عملدر آمد کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر