47ارب کا رمضان پیکیج ،65سہولت بازار فعال:عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکیج عوام کیلئے لا رہی ہے ،جس سے تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہونگے ،نگہبان رمضان پیکیج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا، یہ پیکیج ان افراد کیلئے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز بھی اس پیکیج سے فائدہ اٹھائیں گے ،جنہیں تین ہزار روپے کی بجائے دس ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ نگہبان رمضان مریم کے مہمان دسترخوان ہر تحصیل میں قائم کئے جائیں گے ، جہاں روزانہ 2 ہزار افراد کو افطاری فراہم کی جائے گی۔پنجاب کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار پہلے ہی فعال ہیں، جنہیں رمضان المبارک سے پہلے رمضان بازار میں تبدیل کر دیا جائے گا اور عید سے پانچ دن قبل یہ بازار عید بازار کی شکل اختیار کریں گے ۔ باقی اضلاع میں بھی جون تک سہولت بازار مکمل کر دئیے جائیں گے تاکہ ہر شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکے ۔گھی، آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے خور و نوش سہولت بازار میں کم قیمت پر دستیاب ہوں گی،کسی کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اس حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ہر شعبے میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے ، چاہے وہ مری میں برفانی طوفان کی ہنگامی صورتحال ہو یا انڈیگو پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ ہو۔ پنجاب حکومت ہر منصوبے پر مکمل منصوبہ بندی اور بروقت تیاری کے ساتھ عملدرآمد کرتی ہے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کروائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹیج ڈراموں میں گانوں پر لگائی گئی پابندی کو بعض افراد کی جانب سے غلط طور پر بسنت کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے حالانکہ اس کا بسنت سے کوئی تعلق نہیں ۔ قبل ازیں عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اورنومنتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر