برطانوی وزیراعظم بدھ سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر برطانوی وزیراعظم کیر سٹارمر 28 سے 31 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان گو جیا کن نے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگست 2024 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے سٹارمر کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور اسی سال نومبر میں ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس نے چین برطانیہ تعلقات کو بہتری اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔گو جیا کن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کے درمیان رابطے برقرار رکھنا اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے اور یہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 8 سال میں کسی برطانوی وزیراعظم کے اس پہلے دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ سٹارمر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم لی چھیانگ ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی بھی ان سے ملیں گے۔ دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔بیجنگ کے علاوہ سٹارمر اس دورے میں شنگھائی بھی جائیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر