سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی(نیشنل ٹائمز) کمشنر کراچی نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے مرتب کی ہے جسے کمشنر کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات، آگ بجھانے کے اقدامات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق مکمل تفصیلات شامل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو حکام سے حاصل کردہ معلومات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر واقع فلاور شاپ میں ایک بچے کے ہاتھوں آگ لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کے ذریعے مختلف حصوں تک پہنچ گئی، اس سانحے میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی جبکہ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع رات 10 بج کر 26 منٹ پر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر جنوبی رات 10 بج کر 30 منٹ پر موقع پر پہنچے، پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ بعد رات 10 بج کر 37 منٹ پر گل پلازہ پہنچا جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ رات 10 بج کر 53 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر