تیراہ : آپریشن نہیں ٹارگٹڈ کارروائی، 65 فیصد کی نقل مکانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ تیراہ میں آئی بی اوز کے علاوہ کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ، تیراہ کے علاقے باغ میدان سے 65 فیصد خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ 35 فیصد خاندان تاحال تیراہ میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق باغ میدان کے علاقے سے مجموعی طور پر 19 ہزار خاندانوں کی نقل مکانی طے تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے تیراہ کے رہائشیوں کی نقل مکانی کا کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا البتہ مقامی آبادی کے خدشات کے پیش نظر کولیٹرل ڈیمج سے بچنے کیلئے اسے جب ایک آپشن کے طور پر پیش کیا گیا تو مقامی لوگوں نے اسے خود منتخب کیا ، سکیورٹی فورسز نے نقل مکانی کیلئے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تیراہ میں صرف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جا رہے ہیں ، بڑے پیمانے پر آپریشن نہ تو ہورہے ہیں نہ ہی یہ کسی پلان کا حصہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسا کہ کسی بھی بڑے آپریشن سے قبل اضافی فوجی نفری کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی جاتی ہے ، تیراہ میں فوج کی ایسی کسی تعیناتی کا عمل نظر نہیں آیا۔ تیراہ کے نہ صرف شدید موسمی حالات بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر پاک فوج بڑے پیمانے کی کارروائیوں سے گریز کرتی ہے کیونکہ ایسی کارروائیوں سے انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کئے گئے تو دہشتگرد تیراہ میں آبادی والے علاقوںمیں مقیم تھے جسکے نتیجے میں کولیٹرل ڈیمج ایک بڑا چیلنج بن گیا، جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے تیراہ کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ قبائلی عمائدین کے متعدد جرگے منعقد کئے گئے جن میں دہشتگردوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی مشران کو اپنی مرضی کا حل تجویز کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا اس دوران انہوں نے تیراہ میں مقیم خوارج سے رابطہ کرکے انہیں علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاکہ کولیٹرل ڈیمج سے بچا جا سکے مگر خوارج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا جسکے بعد مشران نے مقامی حکومت سے رجوع کرتے ہوئے یہ آپشن پیش کیا کہ سکیو رٹی فورسز کی کارروائی کے دوران وہ خود عارضی طور پر اپنے گھروں سے نقل مکانی کریں گے تاکہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ سے ابتدائی مشاورت کے بعد صوبائی سطح پر بھی تسلسل کے ساتھ جرگے منعقد ہوئے ۔ 26 دسمبر 2025 کو مشران نے اپنے مطالبات صوبائی حکومت کو پیش کئے اور علاقہ خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔ اسی فیصلے کی بنیاد پر صوبائی حکومت نے تیراہ کے عوام کی نقل مکانی کیلئے 4 ارب روپے کی منظوری دی مگر نہ صرف یہ رقم ٹھیک طرح خرچ ہوسکی بلکہ سارا عمل بد انتظامی کا شکار ہو کر رہ گیا ، صوبائی بد انتظامی کے باعث تیراہ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا تو ایک خاص بیانیہ بنا کر وفاقی حکومت اور فوج کے خلاف بیانیہ بنانا شروع کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر