بجٹ اتفاق رائے ٹوٹ گیا،ٹرمپ کو دوسرے سرکاری شٹ ڈاؤن کا سامنا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ کو اپنی صدارت کے دوران دوسرے سرکاری شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے ، امیگریشن اہلکاروں کی فائرنگ سے نرس کی ہلاکت کے بعد امریکی کانگریس میں بجٹ اتفاق رائے ٹوٹ گیاجس سے کئی وفاقی محکموں کی بندش کا خدشہ ہے ۔منی پولس میں 37 سالہ نرس ایلکس پریٹی کی ہلاکت کے بعد ڈیموکریٹس نے امیگریشن اداروں کی فنڈنگ پر اعتراض کر دیا۔ اس کے نتیجے میں دفاع، صحت، لیبر ، ٹرانسپورٹ اور ہوم لینڈ سکیورٹی جیسے محکمے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹس کا موقف ہے کہ جب تک امیگریشن پر کنٹرول کے نئے اقدامات نہیں کیے جاتے ، وہ ڈی ایچ ایس کو فنڈ نہیں کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی سڑکوں پر کسی کو نقصان پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتے ۔ منی پولس میں امیگریشن مخالف کارروائیوں کے دوران دو افراد کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق شہر میں بدامنی ڈیموکریٹس کے اشتعال انگیز رویے کا نتیجہ ہے ۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں ٹرمپ انتظامیہ نے منی پولس میں نقاب پوش وفاقی اہلکار تعینات کیے تھے ، جس پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر