پنجاب حکومت کاصوبے کی ثقافتی و مذہبی روایات بحال کرنیکا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے کی ثقافتی اور مذہبی روایات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، بسنت اور مختلف مذہبی تہوار ایک بار پھر سرکاری سطح پر منائے جائیں گے ۔ اس فیصلے کا مقصد پنجاب کو ایک جامع صوبہ بنانا ہے جہاں ہر شہری یہ محسوس کرے کہ وہ اس سرزمین کا مساوی اور اہم حصہ ہیں۔ حکومت لوگوں کے لیے خوشی، تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ بسنت پنجاب کی آٹھ سو سال پرانی تاریخی روایت ہے جو موسم بہار کی آمد اور نئے آغاز کی علامت ہے ۔ یہ تہوار پنجاب کی ثقافتی شناخت اور بھرپور روایتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے ، حکومت پنجاب پہلی بار سرکاری سطح پر بسنت کا اہتمام کرے گی۔ بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کی جائیں گی، جس کے دوران عوام کیلئے ایک محفوظ، منظم اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر