مقبوضہ کشمیر:بھارتی یوم جمہوریہ، مزید پابندیاں ،سینکڑوں گرفتار

سرینگر(نیشنل ٹائمز)بھارتی فورسز نے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر مزید پابندیاں لگا دیں ۔ سرینگر کے مضافاتی علاقے لاوے پورہ سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے ، خواتین و بچوں کو ہراساں اور قیمتی اشیا کی توڑ پھوڑ کی گئی۔مختلف اضلاع سے سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ،جبکہ پولیس یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے کشمیریوں پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہی ،کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔علاوہ ازیں سرینگر اور بارہمولہ اضلاع میں دو خواتین سیاحوں سمیت 4غیر مقامی افراد مردہ پائے گئے ،کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون سیاح کملا بائی سرینگر کے علاقے منور آباد جبکہ ریاست گجرات کی 53 سالہ خاتون جیوتی شہر کے علاقے راج باغ میں ہوٹل کے کمروں میں مردہ پائی گئیں۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ مزدور سرینگر کے علاقے خانموہ میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں اپنے کمرے کے اندر مردہ پایا گیا۔ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر