ایران نے یورپی یونین کی قرارداد کو “مداخلت پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دے دیا

تہران (شِنہوا) ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ سے منظور کی جانے والی “مداخلت پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ” تہران مخالف قرار داد کی مذمت کی ہے۔
جمعرات کے روز یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں ایرانی حکومت پر ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے، ایرانی عوام کے ساتھ “مکمل یکجہتی” کا اظہار کیا گیا ہے اور اسلامی انقلابی گارڈز کور کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قرارداد میں ایران میں ہونے والے حالیہ واقعات کے متعلق جھوٹے اور غلط دعوے کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف مداخلت پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سفاکانہ پابندیوں کے نفاذ کی حمایت، ایران پر عائد امریکی غیر قانونی پابندیوں کی پاسداری اور گزشتہ سال جون میں ایران کے خلاف کی گئی فوجی جارحیت میں اسرائیل کی معاونت کرکے یورپی پارلیمنٹ انسانی حقوق کا درس دینے کا کوئی بھی اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنے شہریوں کے تحفظ، سلامتی و عوامی نظم و نسق اور قومی خودمختاری کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی یا غیر ملکی خطرے اور مداخلت سے محفوظ رکھنے کا پابند ہے اور ہم اپنی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے حوالے سے کئے گئے کسی بھی غیر قانونی اور مداخلت پر مبنی اقدام یا فیصلے کے جواب میں جوابی اقدامات اٹھائیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر