محرم الحرام کے دوران تمام عزادارکورونا ایس اوپیز پرعمل کریں، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام عزادار این سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالو کریں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کے وزیرداخلہ کے بیان کوسختی سے مسترد کرتا ہوں، اسرائیل اوربھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندرسے نقصان پہنچایا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی ہے۔ این ڈی ایس اور اسرائیل کی کوششیں شکست کھائیں گی۔ پاکستان کوسرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کررہے ہیں، کسی کےعقیدے کوچھیڑیں گے نہ اپنےعقیدے کوچھوڑیں گے، محرم الحرام کے دوران تمام عزاداراین سی اوسی کے ایس اوپیزکوفالوکریں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ داسوحملے کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیا ہے، افغانستان کی سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ نادرا کوچلانے کے لیے وزیراعظم سے گائیڈ لائنزلیں گے، تمام جعلی شناختی کارڈکو ختم کرکے دونمبرکارڈ بنانے والے تمام افسروں کونادراسے نکال دیں گے۔نورمقدم قتل کیس سے متعلق کہا کہ کیس کے ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، فاٹا میں تھری جی اور فورجی کو دس محرم تک بند کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر