چین کی یورپی یونین کی جانب سے اپنی بعض کمپنیوں کو “زیادہ خطرہ والے سپلائرز” قرار دینے کی مخالفت

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں کو نام نہاد ’’زیادہ خطرہ والے سپلائرز‘‘ کی فہرست میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
وزارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ یورپی یونین نے حال ہی میں دستاویزات جاری کی ہیں جس میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ توانائی، نقل وحمل اور آئی سی ٹی خدمات کے انتظام سمیت 18 اہم شعبوں سے ’’ہائی رسک سپلائرز‘‘ کو نکالیں۔چین نے اس ا قدام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں مقامی قوانین اور ضوابط کی سختی سے پاسداری کرتے ہوئے طویل عرصے سے یورپ میں کام کر رہی ہیں، اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہی ہیں اور یورپ کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل صنعت کی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ اس کے باوجود یورپی یونین نے بغیر کسی ٹھوس بنیاد کے بعض چینی کمپنیوں کو ’’ہائی رسک سپلائرز‘‘ کی فہرست میں شامل کیا اور ان کو فائیوجی کی ترقی میں شامل ہونے سے روک دیاہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین کے امتیازی اقدامات اور اقتصادی و تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ بڑھانے کے غلط طریقہ کار کی سخت مخالفت کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر