امریکا پاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ کو شش کر رہا :نیٹلی بیکر

نوشہرہ (نیشنل ٹائمز)امریکی سفارت خانے کی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے گزشتہ روز نوشہرہ کا دورہ کیا ،ا س موقع پر انہوں نے کہا پاکستانی معیشت کے استحکام اور خوشحالی کے لیے امر یکا سنجیدہ کوشش کررہا ہے ۔ امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا اس دورے کا بنیادی مقصد یہ باور کرانا تھا کہ امریکی کمپنیاں محض منافع کے لیے نہیں بلکہ مقامی کمیونٹی کی تقدیر بدلنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے وقف ڈیف ریچ سکول کا دورہ بھی دورہ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں ناظم الامور نے کہا امریکی برانڈز اور پاکستانی شراکت داروں کا یہ ملاپ مقامی معیشت کی مضبوطی کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس وقت پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جن کی بدولت ایک لاکھ بیس ہزار پاکستانیوں کو براہِ راست روزگار میسر ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر