سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے۔

راجہ نادر پرویز نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں متعدد بار رکن قومی اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں اور وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ وزیر مواصلات اور وزیر پانی و بجلی کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مرحوم نے قومی سلامتی و ملکی مفاد کے معاملات میں اپنی بصیرت سے سیاسی و عسکری حلقوں میں اپنی شناخت بنائی۔

سماجی و سیاسی رہنماؤں نے راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ان کی وفات کو ملکی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر