فنی تربیتی پروگرامز آسیان کے ہنر مندوں کی ترقی کے پل بن گئے

شی جیا ژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں ایک سٹوڈیو میں سمارٹ فون کی سکرین کے سامنے کھڑی تھائی طالبہ پیریسا یانگدیو نے اپنی مادری زبان میں مقامی مصنوعات کا تعارف آن لائن صارفین سے کرایا۔یانگدیو نے کہا کہ میں کراس بارڈر ای کامرس میں ایک نوآموز تھی لیکن اب میں خود سے لائیو براڈکاسٹ سنبھال سکتی ہوں۔‘‘ وہ تھائی لینڈ کے ایک تکنیکی ادارے میں کمپیوٹر کی طالبہ ہیں اور اس وقت بین الاقوامی تبادلہ پروگرام کے تحت ہیبے سافٹ ویئر انسٹی ٹیوٹ میں ایک سال گزار رہی ہیں۔یانگدیو کا یہ سفر چینی اور تھائی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ میں چینی کمپنیوں کے مشترکہ پروگرام کا حصہ ہے۔ روایتی کلاس رومز کے برعکس یہ پروگرام عملی تجربے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ طلبہ فیکٹریوں اور ڈیجیٹل مراکز کا دورہ کرتے ہیں تاکہ ویڈیو ایڈیٹنگ، امیج ڈیزائن اور مارکیٹنگ جیسی مہارتیں سیکھ سکیں۔2025 میں اس پروگرام کے تحت 20 تھائی طلبہ کو طویل مدتی تعلیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ اسی دوران 10 چینی اساتذہ تھائی لینڈ گئے تاکہ مقامی عملے کو چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کر سکیں۔ہیبے سافٹ ویئر انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ انٹرنیٹ کامرس سے وابستہ استاد وانگ زی یے نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد سادہ ہے ’’کسی کو مچھلی پکڑنا سکھانا‘‘ یعنی تعلیم کو صنعتوں کی حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا۔گزشتہ چند برسوں میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) نے پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو گہرا کیا ہے جو علاقائی تعاون کا ایک اہم محور ہے۔ڈگری کورسز، آجروں کی معاونت سے تربیت اور قلیل مدتی تبادلہ پروگراموں جیسے منصوبوں نے کارکنوں کی مہارتوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ آسیان بھر کی صنعتوں کی ضروریات پوری کر سکیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر